مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ "نیشنل آرمی" نے حلب کے مضافات میں واقع "تشرین" ڈیم پر حملہ کیا ہے۔
المیادین کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ "QSD" سے جھڑپ ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رقہ کے شمالی گاؤں "ام الکیف" میں ایس ڈی ایف کے ٹھکانوں کو ترکی کے حمایت یافتہ گروہ نے بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ترکی شام کی سرحدوں پر اپنا عنقریب فوجی آپریشن شروع کرے گا۔ اس امریکی اہلکار کے مطابق ترکی اور اس ملک کی حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے شام کی سرحدوں پر اپنی فوجیں اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کر دی ہیں۔
اس امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ ترکی شام میں کرد علاقوں کی طرف پیش قدمی کرنا چاہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ